پشاور: یوم عاشور کے سلسلے میں شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 11 ہزار اہلکار تعینات

ایس ایس پی کاشف عباسی کے مطابق حساس مقامات کے روٹس کو 100سے زائد سی سی ٹی وی سے مانیٹرکیا جا رہا ہے۔
شائع 09 اگست 2022 08:07am
فوٹو( فائل)
فوٹو( فائل)

پشاور: یوم عاشور کے سلسلے میں شہربھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ شہربھرمیں11ہزاراہلکار تعینات کیے گئے ہیں، پولیس کو پاک فوج و رینجرز کے دستوں کی معاونت حاصل ہے۔

ایس ایس پی کاشف عباسی کے مطابق حساس مقامات کے روٹس کو 100سے زائد سی سی ٹی وی سے مانیٹرکیا جا رہا ہے، یوم عاشور کا پہلا ماتمی جلوس کوچی بازار سے دن11 بجے برآمد ہوگا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ مرکزی علم ذوالجناح کا جلوس 4بجے امام بارگاہ حیدرشاہ سے برآمد ہوگا جبکہ اندرون شہرکوٹریفک کیلئےمکمل طورسیل کردیا گیا۔