Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے پاکستان کا واحد انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم اُجاڑ دیا گیا

پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ آسٹروٹرف سرگودھا منتقل کیا جائے گا جس کی سمری پہلے سے ہی تیار تھی۔
اپ ڈیٹ 11 اگست 2022 03:48pm
دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم سیاست کی نظر ہوگیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج نیوز
دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم سیاست کی نظر ہوگیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج نیوز
Lahore’s hockey stadium Astroturf removed for PTI jalsa | Aaj News

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم اجاڑدیا گیا، انتظامیہ نے کروڑوں روپے کا آسٹروٹرف اکھاڑ دیا۔

پی ٹی آئی کے 13 اگست کو ہونے والے جلسے کے لیے نیشل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں گزشتہ روز آسٹروٹرف اکھاڑ دیا گیا جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ یہ آسٹروٹرف سرگودھا منتقل کیا جائے گا، جس کی سمری پہلے سے ہی تیار تھی۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کی عندلیب عباس نے کہا کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں لگے آسٹروٹرف کو سرگودھا منتقل کیا جارہا ہے اوریہاں کے لیے چند ماہ میں نیا آسٹرو ٹرف آجائے گا۔

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے بھی جوش وخروش کے ساتھ عوام کو 13 اگست جلسے کی تفصیلات بتائیں۔

تاہم مسلم لیگ (ن) کا مؤقف تھوڑا مختلف رہا، آج نیوزسے گفتگو کرتےہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنماعظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان بادشاہ سلامت ہیں، وہ پو رے ملک کو آگ لگاسکتے ہیں، یہ آسٹروٹرف کیا چیز ہے۔

آج نیوز کے سینئراینکرپرسن شوکت پراچہ نے اس حوالے سے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ جلسہ پہلے ہی متنازع ہوچکا ہے، قومی کھیل کے لیے ایک ہی اسٹیڈیم ہے جہاں فٹ بال اور کرکٹ بھی کھیلا جارہا ہے توپھر آسٹروٹرف اکھاڑ کرکروڑوں روپے کیوں ضائع کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ، “میں سیٹ پاورشوکرسکتا ہوں لیکن ملک کی معاشی حالت کا خیال ہے” تواگرانہیں اتنا ہی احساس ہے تو چند گھنٹے کے جلسے کے لیے وسائل ضائع کیے جا رہے ہیں۔

آج نیوزلاہورکےبیورو چیف سلیم شیخ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی مشاورت یا احکامات کے بغیر کوئی جگہ استعمال نہیں کی جاسکتی، پبلک گراؤنڈ کے لیے بھی متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینی پڑتی ہے لیکن یہ قومی گراؤنڈ ہے جہاں کروڑوں روپے مالیت کی آسٹروٹرف کو راتوں رات اکھاڑ دیاگیا۔

سلیم شیخ کے مطابق، “پی ٹی آئی کامؤقف ہے کہ آسٹروٹرف خراب ہوگئی تھی اس لیے یہ والی سرگودھا منتقل کر کے نئی بچھائی جائے گی لیکن نئی کے لیے ایس او پیز مکمل نہیں، اس حوالے سےنہ ٹینڈردیا گیا،نہ ہی انٹرنیشنشل مارکیٹ میں نئی آسٹروٹرف بک کروائی گئی ہے، اگراسی بنیاد پریہ سرگودھا بھیجی جارہی ہے تو پہلے متبادل لاکرہاکی اسٹیڈیم میں بچھائی جاتی ۔”

سلیم شیخ نے مزید بتایا کہ اب لاہور کے اسٹیڈیم میں کم ازکم 6 ماہ سے ایک سال کےعرصے تک کے لیے نئی آسٹروٹرف بچھانا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ ٹینڈر کھولنے کے بعد کے مراحل کے علاوہ اسےبچھانے کے لیے بھی کم از کم 3 ماہ درکار ہوں گے۔

سابق کرکٹر سرفراز نوازنے لندن میں آج نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر افسوسناک ہے، یہ منصوبہ میری سپروژن میں مکمل ہواتھا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو خود خیال کرنا چاہیئے تھا کیونکہ وہ ایک اسپورٹس مین ہیں، پاکستان میں پہلے ہی ایسے گراؤنڈز کی کمی ہے اور یہ انٹرنیشنل لیول کا اسٹیڈیم ہے، دنیا بھرمیں ایسی خبروں سے پاکستان کی کیا اہمیت رہ جائے گی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پربھی صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے چند گھنٹے کے سیاسی شو کے لیے کروڑوں روپے کا آسٹروٹرف اکھاڑنے کا انتہائی غیرذمہ دارانہ قراردیا ہے۔

pti rally

PTI jalsa

Imran Khan Niazi

Austro turf

Hockey Stadium

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div