Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

محمد وسیم جونیئر ایشیا کپ سے باہر، حسن علی قومی اسکواڈ میں شامل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے محمد وسیم جونیئر کی انجری کا اعلان ایم آر آئی کی رپورٹ کا مکمل جائزہ لینے کے بعد کیا ہے
شائع 26 اگست 2022 08:24pm
ایک  آزاد فزیو سے بھی مشاورت کی گئی۔ فوٹو — فائل
ایک آزاد فزیو سے بھی مشاورت کی گئی۔ فوٹو — فائل

فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر لیفٹ سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔

بدھ کے روز بولنگ کے دوران کمر میں تکلیف محسوس کرنے پر گزشتہ روز فاسٹ بولر کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے محمد وسیم جونیئر کی انجری کا اعلان ایم آر آئی کی رپورٹ کا مکمل جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔

اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور ایک آزاد فزیو سے بھی مشاورت کی گئی۔

محمد وسیم جونیئر اب اپنا ری ہیب مکمل کریں گے جب کہ پی سی بی کا میڈیکل پینل اب انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل فاسٹ بولر کی انجری کا دوبارہ جائزہ لے گا، جس کے بعد ان کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب، حسن علی کو محمد وسیم جونیئر کے متبادل کی حیثیت سے ایشیا کپ کے لئے دبئی میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

حسن علی کی اسکواڈ میں شمولیت ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہے، ای ٹی سی کی منظوری کے بعد حسن علی پہلی دستیاب فلائیٹ پر دبئی روانہ ہوجائیں گے۔

ٹیم منیجمنٹ نے محمد وسیم جونیئر کی جگہ حسن علی کی اسکواڈ میں شمولیت کی درخواست کی تھی جسے چیف سلیکٹر نے منظور کرلیا۔

PCB

dubai

Asia cup

Asia Cup 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div