Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

فیفا ورلڈ کپ: یواے ای کا شائقین کیلئے ملٹی انٹری ویزا کا اعلان

سب سے بڑے ٹورنامنٹ کا آغاز 20 نومبر کو قطر میں ہوگا
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2022 09:54am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

متحدہ عرب امارات نے قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے (27 ڈالر) ملٹی انٹری ویزا کا اعلان کردیا ہے۔

اماراتی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ‘حیا’ کارڈ کے حامل افراد یکم نومبر سے 90 دن کی مُدت میں کم قیمت پر’ملٹی پل انٹری ٹورسٹ ویزا’ حاصل کرسکیں گے۔

اس پروگرام کا مقصد فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والی ملک قطر کو سپورٹ کرنا ہے، جبکہ حکام کے پرووژن کے مطابق حیا کارڈ ہولڈرز عام قیمت پرمزید 90 دن کی مدت کے لیے ویزامیں توسیع کروا سکیں گے۔

ملٹی انٹری (یو اے ای) ویزا کے لیے درخواست کیسے دی جائے۔

‘حیا’ کارڈ ہولڈرز کے لیے ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن دستیاب کرایا جائے گا۔

ویزا ‘سمارٹ چینلز’ سیکشن کے تحت ‘پبلک سروسز’ کے اندر دستیاب ہوگا اور بعد ازاں ‘حیا کارڈ ہولڈرز’ کے آپشن سے حاصل کیا جاسکے گا۔ اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے رقم کی ادائیگی اور مسافر کی تفصیلات درکار ہیں۔

ویزا سے مستثنیٰ ممالک کے مسافر موجودہ ضابطے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سفر کرسکتے ہیں اور رہ سکتے ہیں، ساتھ ہی ملک میں 90 دن کے قیام کی حدِ ویزا کے اجراء کی تاریخ سے شروع ہوگی۔

‘حیا’ کارڈ کیا ہے؟

فیفا کی ویب سائٹ پردستیاب معلومات کے مطابق ‘حیا’ کارڈ قطر میں داخلے کے ساتھ ہی اسٹیڈیم تک رسائی کی اجازت دیتا ہے، جبکہ یہ ایک ذاتی نوعیت کا کارڈ ہے،جو فیفا ورلڈ کپ کے میچوں میں شرکت کرنے والے ہر فرد کو درکار ہے۔

خیال رہے کہ ‘حیا’ کارڈ قطر میں میٹرو اور بس سمیت مفت پبلک ٹرانسپورٹ تک رسائی فراہم کرے گا۔

‘حیا’ کارڈ ہولڈرز کے لیے سعودی عرب کا ویزا

‘حیا’ فین آئی ڈی کے حامل افراد کو ٹورنامنٹ کے آغاز سے 10 دن پہلے سعودی عرب میں داخل ہونے کا ویزا دیا جائے گا، جس کی بدولت وہ 60 دن تک قیام کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ متعلقہ افراد کو اپنے ویزا کی مدت کے دوران ملک سے باہر نکلنے اور دوبارہ داخل ہونے کی اجازت ہوگی، جبکہ ویزا کے لیے درخواست دینے والے کو سعودی عرب کا سفر کرنے سے پہلے میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ فٹ بال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کا آغاز 20 نومبر کو قطر میں ہوگا، جس کے اب تک 24 لاکھ سے ذائد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

Saudia Arabia

UAE

qatar

FIFA

FIFA World Cup 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div