‘ایک بیوی کے طور پر یہ میرے لیے پڑھنا بہت بڑی بات ہے’

شنیرا اکرم نے اپنے شوہر کی آنے والی کتاب کو دھماکا خیز قرار دیدیا
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2022 10:50pm

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اپنے شوہر کی آنے والی کتاب کو دھماکا خیز قرار دے دیا۔

شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر وسیم اکرم کی کتاب کا فرنٹ پیچ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کتاب کی وجہ سے مجھے میرے شوہر سے ایک بار پھر محبت ہوگئی ہے۔

انہوں نےلکھا کہ اس کتاب میں وسیم اکرم کی زندگی کے بارے میں بہت سی چیزیں لکھی ہوئی ہیں جن کے بارے میں نہیں جانتی ہوں۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ تلخ حقیقت کو کاغذ پر لکھنا مشکل تھا اور ایک بیوی کے طور پر یہ میرے لیے پڑھنا بہت بڑا ہے۔

شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ جب یہ کتاب مارکیٹ میں آئے گی تو کافی دھماکا خیز ثابت ہوگی، سچ کسی نہ کسی طرح ہمیشہ ہی سامنے آ جاتا ہے، مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے۔

شنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم کی کتاب رواں سال نومبر میں آئے گی۔