Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

وہ ٹی شرٹ میری ہے؟آریان کی تصویر پر شاہ رخ خان کا سوال

شاہ رُخ خان کی آریان سے کی گئی دلچسپ گفتگو وائرل
شائع 14 ستمبر 2022 11:30pm

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کی سوشل میڈیا پر اپنے بڑے بیٹے آریان سے کی گئی دلچسپ گفتگو وائرل ہو رہی ہے۔

آریان خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے،جہاں مداح آریان خان کی تعریف کر رہے ہیں وہیں شاہ رخ خان بھی اپنے بیٹے کی پوسٹ پر تبصرہ کیا۔

شاہ رخ خان نے بیٹے کی تصویر پر صرف ٹوئٹر پر ہی تبصرہ نہیں کیا بلکہ انسٹاگرام پوسٹ میں بھی شرارت بھرا انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ اچھا دکھائی دے رہے ہیں، کہا جاتا ہے کہ والد کی صفات بیٹے میں زیادہ نمایاں دکھائی دیتی ہیں کیا یہ گرے ٹی شرٹ میری ہے؟۔

جس پر آریان نے شاہ رخ خان کو کمنٹ میں ٹیگ کر تے ہوئے جواب دیا ’جینز اور ٹی شرٹ دونوں آپ کی ہیں ’۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی یہ دلکش تصویر اپنے اکاونٹ پر شیئر کی، جس پر شاہ رخ خان نے بھی اپنی فلم کی تصویر شیئر کردی اور لکھا کہ ‘میرا بیٹا مجھ پر گیا ہے’۔

شاہ رخ خان حالیہ دنوں میں اپنی آںے والی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ 2023 میں ان کی تین فلمیں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div