Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

عامر خان کے بھائی کا سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

میری دعا ہے کہ سچ نکل کر باہر آئے تاکہ سب کو معلوم ہو، فیصل خان
شائع 17 ستمبر 2022 08:36pm

بالی ووڈ کے ‘مسٹر پرفیکشنسٹ’ عامر خان کے بھائی فیصل خان نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کی موت سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیصل خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سوشانت سنگھ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے موت کے گھاٹ اتارا گیا، کچھ سچائیاں کبھی سامنے نہیں آتیں مگر میری خواہش ہے کہ سچ جلد سامنے آ جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ سوشانت کو قتل کیا گیا، اب یہ کیس دوبارہ کھلتا ہے یا نہیں مگر وقت سب کو بتائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیس میں متعدد ایجنسیاں ملوث ہیں اور تحقیقات بھی جاری ہیں، میری دعا ہے کہ سچ نکل کر باہر آئے تاکہ سب کو معلوم ہو۔

خیال رہے کہ 14 جون 2020 کو سوشانت سنگھ ممبئی میں اپنے گھر میں پھانسی کی حالت میں مردہ پائے گئے۔ وہ کئی ماہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div