Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

نظر تیز کرنے والی بہترین غذائیں

ان غذاؤں کو استعمال کرکے بے شمار دیگر فوائد بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں
شائع 17 ستمبر 2022 08:44pm

امریکی ماہرین نے ہرے پتے والی سبزیاں، بادام اور میٹھے آلو کو نظر تیز کرنے والی بہترین غذائیں قرار دیدیا۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق ہرے پتے والی سبزیاں ، بادام اور میٹھے آلو میں وافر مقدار میں وٹامن، بیٹا کیروٹین، نمکیات، اینٹی آکسیڈینٹس اور لیوٹین پائے جاتے ہیں جو نظر کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ غذاؤں کو استعمال کرکے بے شمار دیگر فوائد بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ نظر اور متعدد مہلک امراض سے محفوظ رہ کر صحت مند اور فعال زندگی گزاری جاسکتی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div