Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی میں غیرملکی وی لاگر کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

انجانے میں غلطی ہوئی جس پر شرمندہ ہوں، گرفتار شخص
شائع 24 ستمبر 2022 07:29pm

کراچی میں ترکش خاتون کو ہراساں کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے صدر میں ترکش وی لاگر سیدا نور خاتون اپنی ویڈیوز بنا رہی تھیں کہ ایک شخص ان پیچھا کرنے لگا۔

خاتون کی بنائی گئی ویڈیوز میں وہ نوجوان نظر آیا جس کے بعد خاتون وی لاگر نے ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے مذکورہ شخص کی جانب سے ہراساں کرنے کے بارے میں بتایا۔

کراچی پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے ویڈیو جاری کرنے کے بعد خداداد کالونی سے شعیب نامی نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔

گرفتار شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کا ارادہ خاتون کو ہراساں کرنے کا نہیں تھا، وی لاگر خاتون بہنوں کی جگہ ہیں،جو کچھ ہوا وہ غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں میری کوئی غلط نیت نہیں تھی لیکن انجانے میں غلطی ہوئی جس پر شرمندہ ہوں۔

ترکش وی لاگر نے سوشل میڈیا پر ملزم کی گرفتاری پر سندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Turkish vlogger

Seda Nur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div