Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ریئلٹی شو تماشا سے مشہور ہونے والی اداکارہ مریحہ صفدر نے شادی کرلی

اداکارہ نے شادی کیلئے ایک ترک پائلٹ انسٹرکٹر کا انتخاب کیا
شائع 26 ستمبر 2022 09:38pm

پاکستانی اداکارہ مریحہ صفدر نے ایک ترک پائلٹ انسٹرکٹر کے ساتھ شادی کرلی۔

اداکارہ مریحہ صفدر کے شوہر کا نام الاس گوکسیک ہے، جس نے پاکستانی اداکارہ کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریحہ خان نے شادی کے دن گرے رنگ کا بھاری کام والا عروسی جوڑا پہن رکھا ہوتا ہے۔

حال ہی میں مریحہ نے اے آروائی ڈیجیٹل کے ریئلٹی شو تماشا کے ذریعے شہرت حاصل کی ہے۔

انہوں نے بالی ووڈ فلم گیسٹ ان لندن میں ایک وکیل کا کردار ادا کیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل 3‘ میں بھی ایکسٹرا کردار اداکیا تھا۔

سال 2020 میں انہوں نے مقبول ویب سیریز ’چریلز‘ کے ساتھ ڈیجیٹل ڈیبیو کیا تھا جس میں یاسرہ رضوی، نمرہ بچہ، مہر بانو، ثروت گیلانی، اور دیگر شامل تھے۔

Tamasha Ghar

Mareeha Sadfar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div