Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملالہ یوسف زئی کی فلمی دنیا میں انٹری

میں چاہتی ہوں کہ میرا نام فلم ، ٹی وی شوز اور دستاویزی فلموں میں نظر آئے
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2022 08:32pm

نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے ہالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری دے دی ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے ’ایکسٹرا کریکیولر‘ کے نام سے اپنے فلم پروڈکشن ہاؤس کے آغاز کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا نام فلم ، ٹی وی شوز اور دستاویزی فلموں میں نظر آئے۔

ملالہ یوسف زئی نے امریکی میگزین ورائٹی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ جیسے ہالی ووڈ اسٹارانجیلنا جولی بچوں، خواتین اور مہاجرین کے لیے کام کررہی ہیں،وہ بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں، ان کی خواہش ہے کہ وہ کوئی فلم یا ڈاکیو منڑی انجیلنا کے ساتھ مل کر بنائیں۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ ہمیں لوگوں کی فلاح وبہبود کے کام کو صرف این جی اوز تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ لوگوں کے ذہنوں اور خیالات کو ایڈجسٹ کرنے کا ایک اور جزو سینما بھی ہے اور اس کے لیے تھوڑا سا اضافی کام کرنےکی ضرورت ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ’میں ایک ایسی لڑکی ہوں جوکہ مسلمان ہے اور اس کا ایک پختون خاندان سےتعلق ہے’۔

اُنہوں نے کہا کہ’میں ایک پاکستانی ہوں، ایک ایشیائی فرد ہوں جس نے سفید فام لوگوں کی کامیابی اور فتوحات پر مبنی کہانیاں اسکرین پر دیکھی ہیں’۔

امریکی سٹ کام فرینڈزکے حوالے سے ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ ٹیلی وژن سیزیز بہت شوق سے دیکھتی ہیں اور آج بھی اسے بہت شوق سے دیکھا جاتا ہے،انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے دور میں ان کے تمام دوستوں نے مل کر یہ کامیڈی سٹ کام دیکھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہآپ کو عام طور پر ہالی ووڈ میں مختلف رنگ ونسل کے لوگوں کی نمائندگی بہت ہی کم نظر آتی ہے اور انڈسٹری کی اس روایت کو اب بدل جانا چاہیے، ایسی کہانیاں جوکہ سفید فام لوگوں نے نہیں بلکہ ایشیائی اوررنگ ونسل کے باشندوں نے بنائی ہوں اور وہ خود ہی ان کہانیوں کے مرکزی کردار بھی ہوں ۔

ملالہ نے کہا کہ اور ایسا بالکل ممکن ہوسکتا ہے اور میں یہ کام سرانجام دینے جارہی ہوں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div