Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

فواد خان نے ٹی وی اسکرین کو خیر باد کہہ دیا

اداکار آخری مرتبہ 2013 میں ڈرامہ نم میں نظر آئے تھے
شائع 30 ستمبر 2022 09:04pm

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے ٹیلی ویژن اسکرین کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

حال ہی میں فواد حسین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اب میرے لیے ٹی وی ڈراموں میں واپس آنا مشکل ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میری عمر زیادہ ہوگئی ہے اور زیادہ تر ٹیلی ویژن پروگرامز نوجوانوں کی زندگی کی کہانیوں پر مبنی ہیں۔

فواد خان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹیلی ویژن اسکرین ہماری نوجوان نسل کے لیے ہے، اس لیے میرا اب ٹی وی اسکرین پر واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ فواد خان نے ٹیلی ویژن اسکرین سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا،انہوں نے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ اور ’زندگی گلزار ہے‘ میں نہ صرف پاکستان میں کامیابیاں سمیٹیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت کے بھی چہیتے اداکار بن گئے۔

فواد خان نے پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلمز کے علاوہ بالی ووڈ فلم خوبصورت، کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل میں بھی اپنی شاندار اداکاری سے بھارت میں خوب نام کمایا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div