Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

اداکارہ صرحا اصغر کی زندگی کا جذباتی لمحہ

سرحا اصغر حال ہی میں کامیڈین نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئی تھی
شائع 17 جنوری 2023 12:06am

اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ وہ او لیول امتحانات کی وجہ سے بھائی کی تدفین میں بھی شریک نہیں ہوئی تھیں۔

اداکارہ سرحا اصغر حال ہی میں کامیڈین نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئی جہاں انہوں نے امریکی فوج میں شامل اپنے بھائی کی موت کا واقعہ شیئر کیا۔

صرحا اصغر نے بتایا کہ میں 3 مہینے کی تھی جب میرے والد کا انتقال ہوا، والد کے ساتھ اگر زیادہ عرصہ گزارا ہوتا تو میں انہیں بہت یاد کرتی لیکن والد کے بعد بھی گھر میں بے حد محبت ملی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں آج تک زندگی کا وہ لمحہ نہیں بھول پاتی جب امریکا میں میرے سب سے بڑے بھائی کا انتقال ہوا تھا اور میں ان کی تدفین میں نہیں جاسکی تھی کیوں کہ پاکستان میں میرے او لیول کے پیپرز ہورہے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت میرے ایک بھائی بھی میری وجہ سے میرے پاس رکے ہوئے تھے۔

Sarha Asghar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div