Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

نویں اقتصادی جائزے کیلئے آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا

مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے، ذرائع
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2023 10:15am
وفد 9 فروری کو دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس جائیں گے۔ فوٹو — فائل
وفد 9 فروری کو دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس جائیں گے۔ فوٹو — فائل

نویں اقتصادی جائزے کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کل سے باقاعدہ آئی ایم ایف وفد پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف وفد پاکستان کے معاشی اہداف اور سیلاب کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کا جائزہ لینے کے ساتھ نیپرا، ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی قسط پاکستان کو فراہم ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ نے مشن کو پاکستان دورے کی درخواست کی تھی، آئی ایم ایف وفد 9 فروری کو دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس جائے گا۔

pakistan economy

اسلام آباد

IMF

Ministry of Finance

Economic Crises

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div