Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ورلڈ کپ سے قبل شعیب ملک اور عامر کیلئے قومی ٹیم کے دروازے کُھل گئے

چیف سلیکٹرنے دونوں کے انتخاب کا عندیہ دے دیا
شائع 31 جنوری 2023 01:13pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ابھی چند ماہ باقی ہیں لیکن ٹیموں نے میگا ایونٹ کے لیے اپنے حتمی کمبی نیشن کی تیاری شروع کر دی ہے۔

تاہم بھارت میں ہونے والے اس اہم ترین ایونٹ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتظامی تبدیلی کے باعث گرین شرٹس کے پلیئرزپول کو حتمی شکل دینے سے کافی دور ہے۔

نئے چیئرمین نجم سیٹھی کی آمد سے چند پرانے چہرے بھی دفاترمیں واپس آگئے ہیں جن میں نئے چیف سلیکٹر ہارون رشید بھی شامل ہیں۔

اب جہاں سابق کوچ مکی آرتھر کی آمد قریب ہے تو شائقین پاکستان کرکٹ ٹیم میں چند پرانے چہروں کی واپسی دیکھ سکیں گے۔ محمد عامر، شعیب ملک اور دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں کے لیے ٹیم کے دروازے کھل گئے ہیں۔

چیف سلیکٹرہارون رشید،جو کہ نیوزی لینڈ کی آئندہ سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب کریں گے، کا خیال ہے کہ موجودہ ٹیم میں شعیب اور عامر جیسے کھلاڑیوں کی اب بھی گنجائش ہے۔

انہوں نے پی سی بی کو بتایا ہے کہ ، ’ دیکھنا ہوگا موجودہ کامبی نیشن میں کون سے کھلاڑی فٹ ہو سکتے ہیں۔“ درحقیقت ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا ایسا کھلاڑی (شعیب ملک) کسی اہم ایونٹ میں کوئی خاص کردار ادا کرسکتا ہے جس سے پاکستان کی جیت کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نوجوان کھلاڑی ایسا ہی کردارادا کرے تو اس پر حث ہو سکتی ہے، میں نے اس موضوع پر اپنا موقف واضح رکھا ہے۔“

محدعامرکے حوالے سے 69 سالہ ہارون رشید کا کہنا تھا کہ پیسر کو کھیلتا دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔اگر وہ کارکردگی میں تسلسل جاری رکھتے ہیں تو وہ دوسرے کھلاڑیوں کی طرح انتخاب کی فہرست میں شامل ہوں گے۔۔ میں نے سنا ہے کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بالرمحمد عامر نے 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، ان کا دعویٰ تھا ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے سے قبل ٹیم انتظامیہ نے انہیں ”ذہنی طور پر ٹارچر“ کیا تھا۔

پیسر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے قبل پی سی بی کی سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔

cricket

پاکستان

PCB

Shoaib Malik

Mohammad Amir

Haroon Rasheed

PSLB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div