Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

نوکیا نےبہترین خصوصیات کا حامل ایک اور سستا فون متعارف کروادیا

کیمرے کا رزلٹ جدید فون کے بڑے میگا پکسلزسے کم نہیں
شائع 25 فروری 2023 11:08am
تصویر/ نوکیا ویب سائٹ
تصویر/ نوکیا ویب سائٹ
تصویر/ نوکیا ویب سائٹ
تصویر/ نوکیا ویب سائٹ

کوئی زمانہ تھا جب خاصا وزنی اور پائیدار ترین نوکیا 3310 ہم میں سے بیشترکے ہاتھوں میں نظرآتا تھا، پھر زمانہ آگے بڑھا اور اسمارٹ فون نے سب بدل دیا، لیکن بڑھتی مہنگائی نے موبائل بنانے والی کمپنیوں کو بھی مجبور کردیا ہے کہ وہ پھر سے سستے فون بنائیں اور جدت کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ اسمارٹ بھی ہوں۔

فن لینڈ کی معروف ترین کمپنی نوکیا نےاب تک کا سستا ترین فون متعارف کروادیا ہے جس کی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے بلحاظ قیمت اسے اب تک کا سب سے سستا فون قراردیا گیا ہے۔

فروری کے دوسرے ہفتے میں متعارف کرائے جانے والے فون ’نوکیاسی 02‘ 5 اعشاریہ 5 انچ اسکرین اور 3 ہزارایم اے ایچ کی درمیانی بیٹری کا حامل ہے۔

فون کے بیک پر5 میگا پکسل اور فرنٹ پر2 میگا پکسل کیمرے کی سہولت ہے لیکن کمپنی نے اپنے صارفین کوخوشخبری سُنائی ہے کہ یہ کیمرے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ہیں جن کا رزلٹ کسی بہت جدید فون کے بڑے میگا پکسلزسے کم نہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ نوکیا کی جانب سے یہ بیک کیمرہ پورٹریٹ تصاویرکیلئے اب تک کا سب سے بہترین کیمرہ قراردیا جارہا ہے۔

کوڈ کورچِپ کے ساتھ اینڈرائیڈ 12 گو ایڈیشن کے اس فون میں 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ اسے5 واٹ کے فاسٹ چارجرکےساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

دلکش باڈی کے ساتھ یہ فون مختلف رنگوں میں متعارف کروایا گیا ہے۔ جدید ترین سیکیورٹی فیچرزکے ساتھ پیش کیا جانے والے اس فون کی میموری کو الگ سے کارڈ شامل کرکے بڑھایا بھی جاسکتاہے۔

نوکیانے فی الحال سی 02 کی قیمت کااعلان نہیں کیا تاہم امکان ہے کہ اسے مارچ کے آغازمیں پاکستان سمیت دیگرممالک میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ مارکیٹ ذرائع کےمطابق پاکستان میں اس فون کی قیمت 20 ہزارروپے تک ہوگی۔

اس سے قبل نوکیا کی جانب سے جنوری 2023 میں بھی ایک سستا فون ’نوکیاسی12‘ پیش کیا گیا تھا جس کی قیمت 23 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی تھی۔

Mobile Phones

Nokia

Nokia C02

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div