Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا، اسد عمر

عمران خان نے گند ایک جگہ جمع کردیا، جلد ملک سے باہر ہوگا، اسلم اقبال
شائع 07 اپريل 2023 11:07am
فوٹو۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی اقلیت نے کل ایک غیر آئینی قرار داد پاس کی، پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا، ملک میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ سپریم کو فیصلہ بالکل واضح ہے، کل سب نے آئین کے منافی تقاریر کیں، کل پارلیمان کی اقلیت نے فیصلہ کیا۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ اقلیت نے کل ایک غیرآئینی قرارداد پاس کی، کل جو قرار داد پاس ہوئی اس کی جگہ ردی کی ٹوکری میں ہے، 342 کے ہاؤس کے اندر 42 لوگوں کے دستخط ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ عمران خان سے ڈرتے تھے، اب قوم سے ڈر رہے ہیں، پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا، ملک میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں اور یہ حق عوام سے کوئی نہیں چھین سکتا، یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم فیصلہ قبول نہیں کرتے، آج ملک میں مہنگائی کی شرح 45 فیصد ہے۔

عمران خان نے گند ایک جگہ جمع کردیا، جلد ملک سے باہر ہوگا، اسلم اقبال

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران پرامن شہریوں پر دہشت گردی کے مقدمات کررہے ہیں، حکمرانوں نے خود کرپشن اور منی لانڈرنگ کی ہے۔

اسلم اقبال نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ظلم کی کالی رات ختم ہونے والی ہے، ہم الیکشن چاہتے ہیں یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت جیسے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے انہیں شرم آنی چاہیئے، غریب کے لئے اس ملک میں اور قانون ہے امیر کے لئے اور۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پیشیاں کاٹ رہے ہیں اور ایک امیر آدمی 50 روپے کے اسٹام پر لندن جا کر بیٹھا ہے، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، سارا گند عمران خان نے ایک جگہ پر اکٹھا کر دیا ہے، 14 مئی کو پاکستان سے اس سارے گند کا خاتمہ ہو گا۔

pti leader

ATC

imran khan

lahore

Supreme Court of Pakistan

Asad Umer

Mian Aslam Iqbal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div