Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایران میں حجاب نہ پہننے پرمزید دو اداکاراؤں پرفردِ جُرم عائد

اداکاراؤں کو اس مقدمے میں جرمانے یا قید کی سزا ہوسکتی ہے
شائع 09 مئ 2023 08:40pm

ایران میں خواتین کے ضابطۂ لباس کی خلاف ورزی پرمزید دو اداکاراؤں پر فردِ جُرم عائد کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ باران کوثری اور 44 سالہ شقایق دہقان کے خلاف الگ الگ قانونی مقدمات دائ کیے گئے تھے۔وہ حالیہ دنوں میں بغیر حجاب کے کھلے عام نظرآئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاراؤں کو اس مقدمے میں جرمانے یا قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

باران کوثری نے گزشتہ جمعے کو اداکار حسام محمودی کی آخری رسومات میں بغیر حجاب کے شرکت کی تھی، ان کی تصاویر فوری طور پر انٹرنیٹ اور کچھ میڈیا سائٹس پر شائع ہوئی تھیں جبکہ شقایق دہقان کی ایک کیفے میں بغیر حجاب کے تصاویر سامنے آئی تھیں۔

ان سے قبل اداکارہ کتایون ریاحی، پانتہ آبہرام، افشانیہ بیگن اور فاطمہ معتمدآریا کے خلاف حجاب اتارنے پر قانونی مقدمات درج کیے گئے تھے۔ان میں سے بعض اداکاراؤں نے ایرانی سنیما میں اپنے کام کی بدولت متعدد ایوارڈ ز جیتے ہیں۔ان میں ایرانی فلمی صنعت کے معروف ایونٹ، فجرانٹرنیشنل فلم میلہ ایوارڈ بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 16 ستمبر کو نوجوان لڑکی مہسا امینی کو صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا اور حراست کے دوران اس کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں پُرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

Iran

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div