Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بہترین چائےکیلئے پہلے دودھ ڈالیں یا پانی,گتھی سلجھ گئی

چائے کے عالمی دن پر ماہرین کی دلچسپ تحقیق
اپ ڈیٹ 22 مئ 2023 01:28pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

چائے کو دنیا بھرمیں پسندیدہ مشروب کہا جائے تو بے جانہ ہوگا، انگلینڈ میں تو اسے قومی مشروب مانا جاتا لیکن ’پہلے مرغی آئی تھی یا انڈہ‘ کی طرح یہ سوال بھی تاحال جھواب طلب ہے کہ چائے میں دودھ پہلے ڈالنا چاہیے یا بعد میں۔

سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے چائے کے عالمی دن کے موقع پر اس بحث کا حل نکال لیا ہے۔

لیڈز یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن میکی کا دعویٰ ہے کہ ابلتے ہوئے پانی کو شامل کرنے سے پہلے ٹی بیگ پر دودھ ڈالنا ذائقہ دار چائے حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

ان کے متنازع دعوے تحقیق پر مبنی ہیں جس میں دریافت کیا گیا ہے کہ پہلے دودھ ڈالنے سے ہارڈ واٹر کا مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے ، اس مسئلے نے نصف سے زائد برطانوی شہریوں کو پریشان کررکھا ہے تاہم ایلن میکی کا کہنا ہے کہ سخت پانی والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو پہلے دودھ کے استعمال والے طریقے پرغور کرنا چاہیے۔

ابلتے پانی کے نلکے بنانے والے ادارے آئی این ٹی یو کے ساتھ مل کر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ سخت پانی میں موجود معدنیات ذائقے کے مرکبات بننے سے روکتے ہیں۔

پروفیسر میکی کا کہنا ہے کہ دودھ میں موجود پروٹین پانی میں معدنی مواد کو کم کر تے ہوئے مشروب کو اضافی ذائقہ دیتے ہیں، خاص طور پر جب آپ ہارڈ واٹرکا استعمال کررہے ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ذائقہ چائے کے مختلف مرکبات سے پیدا ہوتا ہے جن میں خاص طور پرٹینن بھی شامل ہیں۔

’پانی میں جتنی زیادہ معدنیات موجود ہوتی ہیں ان مرکبات کے لیے ذائقہ پیدا کرنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہے، اسی لیے آپ کو ایسے پانی والے علاقوں میں چائے ذائقہ دار نہیں لگتی۔

  پروفیسر ایلن میکی
پروفیسر ایلن میکی

’چائے کو روایتی طریقے سے بنانے کیلئے گرم کھولتے پانی میں ٹی بیگ ڈالنے کے بعد اسے نکال کر دودھ شامل کیا جاتا ہے، اس کے نتیجے میں ٹینن ذائقہ پیدا کرنے سے پہلے ہی ٹھوس میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

تاہم اگر دودھ کو آغازمیں شامل کیا جائے تو اس کے پروٹین پانی میں موجود ٹینن اور دیگر معدنیات سے جڑکر انہیں ٹھوس ہونے سے روک سکتے ہیں - جس کے نتیجے میں آپ کو کہیں زیادہ بہتر ذائقہ ملتا ہے۔

ہارڈ واٹر کیلشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ سوفٹ واٹر زیادہ خالص اور بے ضررآلودگیوں سے پاک ہوتا ہے.

ایکوا کیور کے مطابق معدنیات کی سطح میں اضافے کے ساتھ پانی کی سختی میں اضافہ ہوتا ہے ، جس میں 350 سے زیادہ پارٹس فی ملین (پی پی ایم) کو ’جارحانہ طور پر سخت‘ سمجھا جاتا ہے۔ 100 پی پی ایم سے نیچے کی کسی بھی چیز کو نرم سمجھا جاتا ہے ، اور 101 پی پی ایم سے اوپر کا پانی مختلف ڈگری تک سخت ہوتا ہے۔

یہ تحقیق برٹش اسٹینڈرڈز انسٹی ٹیوشن (بی ایس آئی) کی سرکاری ہدایات کے کچھ وقت بعد سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دودھ کو پہلے کپ میں ڈالنا چاہیے -

اس میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ ہر 100 ملی لیٹر کے لئے کم از کم 2 گرام چائے (پتی ) ہونی چاہے اور پانی 85 ڈگری سینٹی گریڈ (185 ڈگری فارن ہائیٹ) سے زیادہ گرم نہیں ہونا چاہیے۔

پاکستان

Tea

Green Tea

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div