Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

بڑھتی مہنگائی کے باوجود پاکستان میں رہائش اب بھی سب سے سستی

پاکستان کا "رہنے کیلئے دنیا کے سب سے سستے ممالک " کی فہرست میں پہلانمبر
شائع 26 مئ 2023 12:25pm
افراط زر کے باوجود پاکستان سستے ترین ممالک میں سرفہرست : روئٹرز
افراط زر کے باوجود پاکستان سستے ترین ممالک میں سرفہرست : روئٹرز

عالمی اعدادوشمار کے مطابق کمزور معیشت، سیاسی کشیدگی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نبرد آزما ہونے کے باوجود پاکستان کو “رہنے کے لیے دنیا کے سب سے سستے ممالک “ کی فہرست میں پہلے نمبر پررکھا گیا ہے۔

عالمی ادارہ شماریات نے رہائش کیلئے سستے ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کو سرفہرست رکھا ہے، مصر دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

اس فہرست کے مطابق کسی ملک میں رہائش کی لاگت اور دیگر متعلقہ اعشاریے امریکی ڈالر کے لحاظ سے درکار رقم پر مبنی ہیں۔ پاکستان میں حالیہ مہینوں کے دوران ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے قوت خرید میں کمی دیکھی گئی ہے۔

18 کے انڈیکس سکور کے ساتھ، پاکستان کی رینکنگ دیگر اقوام کے مقابلے میں یہاں رہائش کیلئے انتہائی کم قیمت کی عکاسی کرتی ہے۔

رینٹ انڈیکس کا سکور 3.4 ہے، جو ملک میں رہائش کی استطاعت کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان کا گروسری انڈیکس اسکور15.4، ریسٹورانٹ پرائس انڈیکس 13.7، اور لوکل پرچیزنگ پاور انڈیکس اسکور 24.4 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسرے انتہائی سستی ممالک میں مصر، بھارت اور کولمبیا شامل ہیں۔ پاکستان کا فہرست میں اول نمبر پر ہونا ایسے افراد کیلئے ممکنہ فوائد کےپہلو اجاگرکررہا ہے جو معاشی چیلنجز، سیاسی بدامنی اور مہنگائی میں کم قیمت والی طرز زندگی کے متلاشی ہیں۔

فہرست کے مطابق رہائش کے لیے مہنگے ترین ممالک میں سرفہرست برمودا ہے، اس کے بعد سوئٹزرلینڈ، جزائر کیمین اور بہاماس آتے ہیں جو اپنے متمول طرز زندگی کے لیے مشہورہیں۔

india

پاکستان

Egypt

WORLDWIDE

WORLD OF STATISTICS

Cost of living index

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div