قصور کی نہر میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے

ڈوبنے والے 3 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں
شائع 19 جون 2023 06:19pm

گاؤں ججل نہر میں نہاتے5 بچے ڈوب گئے، جن میں سے 3 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

قصورکے گاؤں ججل نہر میں نہاتے ہوئے5 بچے ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن میں دوبچوں کو زندہ نکال لیا گیا، جب کہ ڈوبنے والے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔