Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کا حل چاہتا ہے، بلاول بھٹو

ہم دوطرفہ تجارت اور تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں، یوکرینی وزیر خارجہ
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2023 03:35pm
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی یوکرینی ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس۔ فوٹو — اسکرین گریب
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی یوکرینی ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس۔ فوٹو — اسکرین گریب

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کا حل چاہتا ہے۔

دفتر خارجہ میں یوکرینی ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان یوکرین کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، ہم مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

یوکرین روس جنگ پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کا حل چاہتا ہے، یہ مسئلہ بات چیت سے حل کیا جائے۔

اس موقع پر یوکرینی وزیر خارجہ ڈمیٹرو کلیبا نے کہا کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، ہم دوطرفہ تجارت اور تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، ڈیمٹری کولیبا کی دفترخارجہ پہنچے تو بلاول بھٹو نے اپنے یوکرینی ہم منصب کا استقبال کیا۔

نیوز کانفرنس سے قبل دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی جس میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان اور یوکرین وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی جب کہ دونوں رہنما وزارت خارجہ میں پودا بھی لگائیں گے۔

پاکستان

اسلام آباد

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan Foreign Office

Russia Ukraine War

Ukrainian Foreign Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div