Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

انڈین کوٹیورویک 2023 کے ریمپ پر ’داڑھی والی دلہن‘ کون ہے

وکٹرکے مطابق وہ خود کو دلہن جیسا ہی محسوس کررہے تھے
شائع 29 جولائ 2023 03:21pm
تصویر: انڈیا ٹو ڈے
تصویر: انڈیا ٹو ڈے

ماڈلنگ کی دنیا میں آئے روز کچھ نہ کچھ نیا اور انوکھا ہوتا ہی رہتا ہے لیکن بھارت میں فیشن ایونٹ انڈین کوٹیور ویک کے دوران ایک ’داڑھی والی دلہن‘ نے سب کو دنگ کردیا۔

انڈین کوٹیور ویک 2023 میں ہم جنس پرست مرد ماڈل نے لہنگا پہن کر ریمپ واک کی۔ داڑھی کے ساتھ اس ایونٹ میں شریک ربین وکٹرکے مطابق وہ خود کو دلہن جیسا ہی محسوس کررہے تھے۔

نیو دہلی میں ہونے والے آئی سی ڈبلیو 2023 کے افتتاحی شو میں شریک ماڈل دراصل ہم جنس پرست تھا جس نے لہنگے میں ریمپ پر واک کرکے فیشن کی دنیا کو نیا ٹرینڈ دیا۔

ماڈل نے داڑھی کے ساتھ ڈیزائنرز فالگنی اور شین کے سنہری رنگ کے لہنگے میں واک کی جس کی ویڈیو جلد سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو میری طرح ہم جنس پرست ہیں یہ فیشن شو ان کے لئے حوصلہ افزا ہے۔

حالیہ فیشن شو کے حوالے سے ماڈل نے بتایا کہ انہیں شو سے دو دن پہلے ڈیزائنر نے منتخب کیا اور انہوں نے آؤٹ فٹ پہن کر چیک کیا تو ڈیزائنرکو وہ اتنے پسند آئے کہ انہیں داڑھی سمیت ہی ریمپ واک کا مشورہ دیا گیا۔

وکٹرکے مطابق شو شروع ہونے سے قبل وہ خود ک کسی دلہن کی طرح ہی محسوس کر کرہے تھے۔

Women

fashion

indian fashion

ICW2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div