Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

جوتوں سے محروم بہن کیلئے بھائی کی محبت ، دیکھنے والوں کی آنکھیں نم ہوگئیں

سعودی بہن بھائی کی دل گُداز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 08 ستمبر 2023 03:42pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بہن بھائی کی محبت لازوال ہوتی ہے، بہنیں جہاں ماں کی پرچھائی ہوتی ہیں تو وہیں بھائی بھی باپ کی شخصیت کے عکاس ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بہن بھائی کی اسی محبت نے دیکھنے والوں کے دل گداز کردیے۔

یہ وائرل ویڈیو سعودی عرب کی ہے جہاں اس وقت شدید نوعیت کی گرمی نے زور پکڑا ہوا ہے۔

اسی گرمی سے بہن کو گرم زمین پر ننگے پاؤں چلنے سے بچانے کی خاطربھائی اسے پیٹھ پر اٹھاتے ہوئے چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

بھارت کا داماد ہوں، میرا پرجوش استقبال کیا جائے، برطانوی وزیراعظم کا مطالبہ

بھارت میں جی 20 کانفرنس پرعالمی میڈیا نے سوالات اٹھا دیئے، ناکامی کا امکان

دبئی: ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھری دوپہرمیں سڑک پر سے گزرنے والے بچے نے اپنی کمر پر چھوٹی بہن کو اٹھا رکھا ہے، جس کے پیروں میں جوتے نہیں ہیں۔

اسے چلچلاتی دھوپ سے بچانے کیلئے ہی بھائی نے ایسا کیا جس نے دیکھنے والوں کی آنکھیں نم کردیں۔

سوشل میڈیا پر اس وائرل ویڈیو میں چھوٹی بہن کے ننھے محافظ کے اس پیار کو بہت سراہاتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ ’بھائی نے اپنی بہن کے دست و بازو ہونے کا سچا ثبوت پیش کر دیا‘۔

Saudi Arabia

social media

brother

sister

love

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div