Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

’کافی ود کرن‘ کا پرومو لیک، بالی ووڈ کے شاہی جوڑے کا راز جان کر مداح حیران

قسط 26 اکتوبر کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پرنشر کی جائے گی
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2023 11:54am
تصویر: کرن جوہر/انسٹاگرام
تصویر: کرن جوہر/انسٹاگرام
اسکرین گریب
اسکرین گریب

’کافی ود کرن‘ کے آٹھویں سیزن کی افتتاحی قسط کا پہلا پرومو لیک ہوگیا، بالی ووڈ کی معروف جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو اس لیک پرومو میں اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پروائرل اس لیک ویڈیو میں کرن جوہر نے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جو ’بالی ووڈ رائلٹی‘ دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ کو کافی کاؤچ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

’ریڈٹ‘ پر لیک ہونے والے اس پرومو میں کرن دپیکا سے پوچھتے ہیں کہ رنویر کے علاوہ ان کی بہترین کیمسٹری کس کے ساتھ ہے، جس پر اداکارہ نے ریتھک روشن کا نام لیا۔

اداکارہ کے اس جواب نے کرن اور رنویر دونوں کو حیران کردیا۔

مزید پڑھیں:

کرن جوہر بھی پاکستانی اداکار وہاج علی کے مداح نکلے

کنگنا رناوت کرن جوہر سے ڈرنے لگیں

وہ وقت جب کرن جوہر رو رو کر سلمان خان کو مناتے رہے

دیپکا سدھارتھ آنند کی ایکشن فلم ’فائٹر‘ میں ہریتھک روشن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، فلم 25 جنوری 2024 کو ریلیز کی جائے گی۔

وائرل ویڈیو میں میزبان کو رنویرسنگھ سے 2015 میں دپیکا سے منگنی سے متعلق سوال کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، تین سال قبل اٹلی کے لیک کومو میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

کافی ود کرن‘ کے ساتویں سیزن میں عامر خان، کرینہ کپور، رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ سے لے کر سمانتھا روتھ پربھو، اکشے کمار، انیل کپور اور ورون دھون سمیت کئی بڑے ستاروں نے شرکت کی تھی۔

شو کی آخری قسط کا اختتام ’کافی ایوارڈز‘ کے ساتھ ہوا تھا، جیوری پینل میں کامیڈین تنمے بھٹ، انفلوئنسر کوشا کپیلا اور نیہاریکا این ایم اور اداکار و کامیڈین دانش سیت شامل تھے۔

وائرل پرومو کی قسط کو 26 اکتوبر کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پرنشر کیا جائے گا۔

lifestyle

Ranveer Singh

Karan Johar

Deepika Padukone

coffee with karan

Promo leaked

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div