Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

قلات : تعمیراتی کیمپ پر دستی بم سے حملہ اور شدید فائرنگ، 4 مزدور زخمی

دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد اسپتال منتقل
شائع 28 اکتوبر 2023 11:15pm
قلات : تعمیراتی کیمپ پر دستی بم سے حملہ اور شدید فائرنگ، 4 مزدور زخمی۔ فوٹو ــ آرٹ ورک
قلات : تعمیراتی کیمپ پر دستی بم سے حملہ اور شدید فائرنگ، 4 مزدور زخمی۔ فوٹو ــ آرٹ ورک

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے میں دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق قلات میں منگُچر کے علاقے گزگی میں تعمیراتی کیمپ پر دستی بم سے حملہ اور شدید فائرنگ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور فائرنگ کی زد میں آکر چار مزدور شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو آر ایچ سی منگُچر منتقل کیا گیا۔

firing

بلوچستان

Balochistan Police

Balochistan law and order situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div