Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے اہم ریکارڈ اپنے کرلیا

شاہین کے کارنامے کے بعد سوشل میڈیا صارفین روی شاستری پر کیوں تنقید کر رہے ہیں؟
شائع 31 اکتوبر 2023 08:39pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے دنیا کے تیسرے فاسٹ بولر بن گئے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

پاکستانی بولر نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جبکہ مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز کولکتہ کے ایڈین گارڈنز میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آؤٹ کیا۔

سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد خان نے 44 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔

شاہین شاہ رواں ورلڈ کپ میں سب سے زیادی وکٹیں لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے اب تک 07 میچز میں 16 وکٹیں حاصل کی ہیں، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے نے بھی 16وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں

شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈکپ میں اپنے سسر کا کون سا ریکارڈ برابر کردیا؟

پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کو کیا سمجھتے ہیں؟ آئی سی سی کی ویڈیو جاری

ورلڈ کپ میں ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کو دی جا رہی ہے؟

سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی اس وقت ٹاپ ٹریند بن چکے ہیں اور صارفین ان کی لینڈ مارک کارکردگی پر دلچسب تبصرے کر رہے ہیں۔

اسپورٹس صحافی جونز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاہین شاہ آفریدی کے کارنامے پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شاہین شاہ نے 100 وکٹیں مکمل کر لیں، وہ ابھی صرف 23 سال کے ہیں، وہ ایک اسٹار بن رہے ہیں۔

خدیجہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بہت خوبصورت، بہت عمدہ، یہ بہترین کارکردگی ہے۔

حسن زاہد نامی ایکس صارف نے شاہین شاہ آفریدی کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرا شاہین واپس آگیا‘۔

سوشل میڈیا صارفین سابق بھارتی ہیڈ کوچ و کمنٹیٹر روی شاستری پر تنقید کرتے بھی نظر آئے۔ روی شاستری نے شاہین شاہ آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک معمولی بولر ہیں۔

عمران صدیق نے ایکس پر شاہین شاہ آفریدی کی 100 وکٹیں مکمل کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہیلو روی شاستری، کولکتہ میں سرف دستیاب ہے کیا‘؟

ایک اور ایکس صارف نجم علی نے اپنی پوسٹ میں روی شاستری پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ غیر معمولی شاہین شاہ ہیں آپ کے لیے‘۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے 2019 کر ورلڈ کپ میں 05 میچز میں وکٹیں حاصل کی تھیں۔

india

cricket

Pakistan Cricket Team

Shaheen Shah Afridi

Bangladesh

Pakistan vs bangladesh

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

kolkata

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div