Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

ہمیں سلیکٹڈ کہا گیا لیکن اس وقت تو مدر آف آل سلیکٹڈ ہورہا ہے، عمران خان

الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 22 جنوری 2024 06:21pm

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں سلیکٹڈ کہا گیا لیکن یہاں تو اب مدر آف آل سلیکٹڈ ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں ساڑھے 3 سال تک سلیکٹڈ کہا گیا، اس وقت ملک میں جو بھی چل رہا ہے وہ مدر آف آل سلیکشن ہے، جس طرح نواز شریف کو لایا گیا یہاں تو اب مدر آف آل سلیکٹڈ ہو رہا ہے، ملکی تاریخ میں ایسی سلیکشن کبھی نہیں ہوئی، ایک سرٹیفائیڈ منی لانڈرر کے تمام کیسز ختم کر دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے تمام کیسز ختم کر دیے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں، سی سی پی او لاہور تو سرٹیفائیڈ مجرم کو سلیوٹ مار رہا ہے، نواز شریف کے بیٹے نے 18 ارب روپے کا گھر بیچا یہ پیسے کہاں سے آئے؟، یہ سرٹیفائیڈ منی لانڈرر ہیں۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کو بات چیت کرنے سے روکنے کی کوشش لیکن انہوں نے کہا کہ ہمیں بات کرنے کا پورا حق ہے یہ اوپن ٹرائل ہے، غلام بنایا جا رہا ہے یہ الیکشن آزادی کا الیکشن ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جمہوریت کا مطلب ہی آزادی ہوتا ہے، ہماری تمام تر جدوجہد قانون کی بالادستی کے لیے ہے، یہ کبھی اس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہونے دیں گے، قوم سے کہتا ہوں کہ اتوار کو سب باہر نکلیں۔

مزید پڑھیں

عمران خان سے متعلق علیمہ خان کا اڈیالہ جیل سے بیان آگیا

سائفر کیس: اعظم خان کے بعد مزید 4 گواہوں کے بیانات قلمبند

مجھے نہیں معلوم ریلی میں لہرایا جانے والا صفحہ کون سا تھا، اعظم خان کا عدالت میں بیان

rawalpindi

imran khan

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div