Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان نے پہلی بار اپنے پھل زمینی راستے سے روس پہنچا دیے

این ایل سی کی گاڑیوں کا قافلہ کینو کی کھیپ لے کرروس پہنچ گیا
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2024 10:09am

علاقائی تجارت کا سنگ میل عبور کرلیا گیا، پاکستان کے باغات سے زمینی راستے کے ذریعے روس تک پھلوں کی ترسیل شروع کردی گئی۔

این ایل سی کی گاڑیوں کا قافلہ کینو کی کھیپ لے کر روس پہنچ گیا، مجموعی طور پر 16 گاڑیاں کینو لے کر سرگودھا سے روانہ ہوئیں، گاڑیوں نے مجموعی طور پر 6 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔

14 گاڑیاں روس کے شہر دربنت اور 2 گروزنی پہنچیں، این ایل سی کی گاڑیاں 3 ممالک سے ہوتی ہوئی روس میں داخل ہوئیں، این ایل سی ریفر سروس کا اجراء زرعی شعبے کے لئے اہم پیش رفت ہے۔

کولڈ چین کی عدم دستیابی کی وجہ سے 40 فیصد تازہ زرعی پیداوار خراب ہوجاتی ہیں، ریفر سروس کی بدولت پھلوں کی دوران ترسیل تازگی برقرار رہتی ہے۔

پاکستانی ٹرکوں کے دربنت پہنچنے پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندگان،روس کے کسٹمز حکام، پاکستانی سفارت خانے کے افسران اور تاجر برادری نے شرکت کی۔ .

روسی حکام کی جانب سے این ایل سی کی اس کاوش کا خیرمقدم کیا گیا، این ایل سی کے اس قدم سے پاکستان اور روس کی باہمی تجارت کو فروغ ملے گا، این ایل سی ماضی میں بھی کیلے، گوشت اور سی فوڈ قازقستان ازبکستان کرغستان اور چین پہنچا چکا ہے۔

russia

پاکستان

اسلام آباد

NLC

Shipments

pakistani fruits

furits

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div