Aaj News

اتوار, نومبر 10, 2024  
07 Jumada Al-Awwal 1446  

رات کو ملنے کے لیے بلایا جاتا ہے، بولڈ اداکارہ کا انکشاف

نئی فلم کی ریلیز سے پہلے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 02 اکتوبر 2024 09:57am

ترپتی ڈمری اور راج کمار راؤ کی فلم ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ جلد ہی ریلیزہونے جارہی ہے۔ فلم کی کہانی 90 کی دہائی کے متوسط گھرانے کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم سے ایک ایسی اداکارہ اسکرین پر واپسی کرنے جا رہی ہے،جنہوں نے کسی زمانے میں بالی ووڈ انڈسٹری میں تہلکہ مچادیاتھا۔

ان کا گانوں میں ہونا ہی اس کے ہٹ ہونے کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔ اداکارہ نے اس زمانے کے کئی بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کیا تھا، جس میں سنجے دت، انیل کپور، نانا پاٹیکر شامل ہیں۔

جب ساس کے انتقال کی خبر سن کر بھی ارچنا پورن سنگھ ہنستی رہیں

ملکا شیراوت بالی ووڈ کی دنیا میں اپنے بولڈ کرداروں کے لیے مشہور تھیں۔ انہوں نے اسکرین پر یکے بعد دیگرے بولڈ سین دے کر انڈسٹری میں اپنے لیے ایک منفرد مقام بنایا تھا۔ 2004 میں انکی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ ایک اور بولڈ فلم ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کا نام تھا ’مرڈر‘۔ اس فلم میں ملکا شیراوت اور عمران ہاشمی کی کیمسٹری نے فلمی اسکرین پردھوم مچادی تھی۔

اپنے کیریئر کے عروج پر ملکہ شیراوت اچانک اسکرین سے غائب ہوگئیں اور کافی عرصے سے اسکرین سے دور رہنے کے بعد اب وہ راج کمار راؤ اور ترپتی ڈمری کی فلم ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ کے ساتھ اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

فلم کی ریلیز سے پہلے ادا کارہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ انڈسٹری میں ان کے ساتھ ہونے والے سلوک پر بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ کس طرح بالی ووڈ کے ’بڑے ہیرو‘ ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے تھے۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ یہ کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ فلمی ہیرو مجھے رات کو ملنےکی آفر کرتے تھے جب میں ان سے اس کی وجہ پوچھتی تو ان کا جواب ہوتا تھا کہ جب آپ اسکرین پر ایسے بولڈ کردار کر سکتی ہیں تو رات کو ملنے میں کیا حرج ہے۔

ملکا شیراوت کے مطابق ان اداکاروں کی آفرز سے انکار پر انہیں بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ انہیں بالی ووڈ پر کام ملنا بند ہو گیا۔اور انہیں بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنی پڑی، جہاں سے انہوں نے ہالی ووڈ فلموں کا رخ کیا اور اب تک کئی بین الاقوامی پراجیکٹس میں کام کر چکی ہیں۔

بولڈ اداکارہ ایک بار پھر بالی ووڈ پرراج کرنے کے لیے تیارہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle