Aaj News

بدھ, فروری 12, 2025  
13 Shaban 1446  

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات میں پونے 2 ارب ڈالر کا اضافہ

جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ بڑھ گیا، ادارہ شماریات
شائع 03 فروری 2025 09:38pm

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملکی برآمدات میں 1 ارب 77 کروڑ ڈالر اضافہ ہوگیا، جولائی تا جنوری ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، تاہم جولائی تا جنوری تجارتی خسارے میں بھی 2.84 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق 7 ماہ میں درآمدات میں بھی 6.95 فیصد اضافہ ہوا, جس کے بعد حجم 33 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، دسمبر کے مقابلے جنوری 2025 میں برآمدات میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا، گذشتہ ماہ 2025 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 92 کروڑ ڈالر رہا جبکہ جنوری 2024 کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں 4.59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ای سی سی کا چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار برہمی

مہنگائی9سال کی کم ترین سطح پرریکارڈ، وزیراعظم کاخیرمقدم

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دسمبر کے مقابلے جنوری 2025 میں تجارتی خسارے میں 5.47 فیصد کمی آئی، اورجنوری میں تجارتی خسارہ کم ہو کر 2 ارب 31 کروڑ ڈالررہ گیا، جنوری میں درآمدات میں 2.33 فیصد کمی سے حجم 5 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ جنوری 2024 کے مقابلے گزشتہ ماہ تجارتی خسارہ 17.78 فیصد بڑھ گیا ہے۔

پاکستان

Finance minister

federal government

کاروبار