Aaj News

اتوار, جولائ 13, 2025  
17 Muharram 1447  

آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان

مختلف شعبوں میں اہم ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کرنے کی تجاویز زیر غور
شائع 30 مئ 2025 07:21pm

آئندہ مالی سال وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے، بجٹ میں میں این ایچ اے کے لیے 170 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے آبی وسائل کے منصوبوں کے لیے 140 رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2025-26 کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے، مختلف شعبوں میں اہم ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں، جنہیں آئندہ ہفتے باقاعدہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 170 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ آبی وسائل سے متعلق منصوبوں کے لیے 140 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے پاور ڈویژن کو 105 ارب روپے فراہم کیے جانے کی تجویز شامل ہے۔

وفاقی ترقیاتی بجٹ 26-2025: اے پی سی سی اجلاس 2 جون کو طلب

تنخواہ دار طبقے کے لیے بجٹ میں ریلیف کی تیاری، انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز

اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے 50 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 4 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

صنعت و پیداوار اور اطلاعات (انفارمیشن) کے شعبوں کے لیے بالترتیب 3،3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ میری ٹائم امور کے لیے 3.5 ارب روپے اور بین الصوبائی رابطہ کے لیے 1.5 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی ترقیاتی بجٹ کے مجوزہ پلان کی منظوری ایگزیگٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل 2 جون کو دے گی، اس کے بعد قومی اقتصادی کونسل 6 جون کو اجلاس میں ان تجاویز کی توثیق کرے گی اور میکرو اکنامک اہداف سمیت پورے ترقیاتی پلان کی حتمی منظوری دے گی۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ ملکی معیشت کی بحالی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

DEVELOPMENT BUDGET

Budget 2025 26

Budget 2025 2026

Federal Development Budget