Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

چین نے ٹرمپ پر ایران اسرائیل کشیدگی میں جلتی پر تیل ڈالنے کا الزام عائد کردیا

دھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا، ترجمان چینی وزارت خارجہ
شائع 17 جون 2025 06:01pm

چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران اور اسرائیل کشیدگی میں جلتی پر تیل ڈالنے اور جنگ کے شعلوں کو ہوا دینے کا الزام عائد کردیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اسرائیل ایران جنگ پر امریکی صدر کے تہران سے انخلا سے متعلق سوال کیا جس پر ترجمان چینی وزارت خارجہ گوجیا کون نے کہا کہ جلتی پر تیل ڈالنے اور شعلوں کو ہوا دینے سے کشیدگی کم کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ اس سے تنازع مزید پھیلے گا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ دھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ صورتحال کو پرسکون بنانے کے لیے سفارتی راستہ ہی واحد حل ہے، بیجنگ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے مذکورہ بیان امریکی صدر کی ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ایرانی شہری فوری طور پر تہران سے انخلاء کریں۔

china

Donald Trump

Iran Israel War

Iran attack Israel

Iran Israel Tension

President Donald Trump