Aaj News

منگل, جولائ 08, 2025  
13 Muharram 1447  

ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال: آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبے میں تاریخی کامیابیاں

2 لاکھ یونیورسٹی گریجویٹس کو 'آئی ٹی اسکلز ٹریننگ' سے روزگار کے قابل بنانے کا منصوبہ فعال
شائع 20 جون 2025 11:12am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل نے اپنے دوسرے سال میں پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ ملک کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے تاریخی اقدامات اٹھائے گئے، جن کے مثبت اثرات قومی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں ہو رہے ہیں۔

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں جیسے گوگل، مائیکروسافٹ اور سیسکو پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، جس سے ملکی آئی ٹی انڈسٹری میں انقلابی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

پاکستان کی نوجوان نسل کو ڈیجیٹل ہنر سے آراستہ کرنے کے لیے 2 لاکھ یونیورسٹی گریجویٹس کو جدید آئی ٹی اسکلز ٹریننگ دینے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے جس کا مقصد انہیں مقامی و عالمی روزگار کے قابل بنانا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تحت چین کے ساتھ ایک 5 سالہ ٹیکنالوجی اور اسکلز ٹرانسفر معاہدہ بھی کیا گیا ہے، جس سے صنعتی ترقی اور تکنیکی جدت کی نئی راہیں کھلیں گی۔

ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد کو وسعت دینے کے لیے ملک بھر میں 10 ہزار ای روزگار مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں ہر سال کم از کم 50 ہزار فری لانسرز کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

معاشی ترقی کا تسلسل: ترسیلات زر 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

علاوہ ازیں فری لانسرز کے لیے ’پے پال‘ کے ذریعے آسان ادائیگیوں کا نظام اور بین الاقوامی لین دین کے لیے اسپیشل فارن کرنسی اکاؤنٹس کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں پاکستانی اسٹارٹ اپس کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جا رہا ہے، جہاں انہیں تجربے، سرمایہ کاری اور ایکسپوژر کے نئے مواقع میسر آ رہے ہیں۔

DIGITAL ECONOMY

IT Industry

information technology

Special Investment Facilitation Council

sifc

PayPal

freelancers in Pakistan

telecom

IT Skills

Training

E employment