کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ کا واقعہ، تین افراد جاں بحق دو زخمی
واقعہ مبینہ طور پر قبائلی تنازع کے باعث پیش آیا: ذرائع
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر قبائلی تنازع کے باعث پیش آیا۔
فائرنگ کے بعد جاں بحق افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔
مقبول ترین
















