امریکا کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ کی مشرقِ وسطیٰ میں واپسی
امریکا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ مرمت کے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں داخل ہو گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، حکام کا کہنا ہے کہ یہ بحری جہاز، جو کچھ عرصہ قبل تک مشرقی بحیرہ روم میں تعینات تھا، نہر سویز سے گزرتے ہوئے بحر احمر میں پہنچ گیا ہے۔
اس کے ساتھ دو جنگی جہاز بھی شامل ہیں جن میں یو ایس ایس مہان اور یو ایس ایس ونسٹن ایس چرچل شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، دفاعی حکام نے حساس نوعیت کے معاملات کے باعث اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ معلومات فراہم کیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ بحری جہاز ایک ماہ سے زائد عرصے بعد بحیرۂ احمر میں واپس آیا ہے۔
اس سے قبل مبینہ طور پر جہاز کے کپڑے دھونے کے حصے میں آگ لگنے کے باعث اسے مرمت کے لیے بندرگاہ واپس جانا پڑا تھا، جس کے نتیجے میں تقریباً 600 اہلکاروں کو عارضی طور پر رہائش کی سہولت دستیاب نہیں رہی تھی۔
مزید یہ کہ اس ہفتے اس بحری جہاز نے ویتنام جنگ کے بعد طویل ترین تعیناتی کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔
اس جہاز کی آمد کے بعد خطے میں امریکی بحری جہازوں کی تعداد دو ہو گئی ہے، جہاں پہلے ہییو ایس ایس ابراہم لنکن بحیرہ عرب میں موجود ہے۔
دفاعی حکام کے مطابق ایک اور امریکی بحری جہاز یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش بھی اس خطے کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس وقت جنوبی افریقا کے ساحل کے قریب موجود ہے۔













