ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 8900 روپے سستا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 7630 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں سونا 89 ڈالر کمی کے بعد 4627 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
فی تولہ سونا 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ہو گئی تھی۔

















