ملک میں نئی تاریخ رقم ہورہی ہے، عمران خان
فائل فوٹومانچسٹر: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے اور ملک کا چیف ایگزیکٹو کٹہرے میں کھڑا ہے۔
سپریم عدالت میں پاناما کیس کی کارروائی چل رہی ہے جس پر مکمل اعتماد ہے اور عدالت کا ہر فیصلہ قبول کریں گے، انہوں نے کسی قسم کے لندن پلان کا تاثر مسترد کر دیا۔
کپتان کا کہنا تھا کہ حامد خان پر میڈیا کا بہت پریشر تھا، پاکستان جا کر فیصلہ کروں گا کہ کیس کی پیروی اب کون کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہاں بچوں سے ملنے اور دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے آئے ہیں ، کوئی لندن پلان نہیں ہے اور نہ ہی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کا کوئی امکان ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق اور پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی مانچسٹر میں عمران خان کے ہمراہ موجود ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔