سندھ میں وفاقی حکومت کے خلاف نفرت زور پکڑ رہی ہے، مولا بخش چانڈیو
فائل فوٹومشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں چند وفاقی وزراء کی پالیسیوں کے باعث سندھ میں وفاقی حکومت کے خلاف نفرت زور پکڑ رہی ہے۔
مولابخش چانڈیو کہتے ہیں حیسکو کی زیادتی کے باعث حیدرآبادکےشہری2دن سےپینےکےپانی سےمحروم ہیں۔ حیسکو نے ایچ ڈی اے کی بجلی کاٹتے ہوئے یہ نہیں سوچا کہ حیدرآباد کے شہری کہاں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی والےوزیرکی سندھ دشمن پالیسیوں کی سختی سےمذمت کرتا ہوں۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سرکاری معاملات میں عوام کوگھسیٹنا کہاں کی سیاست ہے۔چندوفاقی وزراءکی پالیسی کی وجہ سے سندھ میں وفاقی حکومت کے خلاف نفرت زورپکڑرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے باعث سندھ میں ن لیگ کا نام و نشان تک مٹ گیا ہے، میاں صاحب بجلی والےوزیرکووفاقیت کادرس دیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔