بلوچستان : ایف سی اورانٹیلی جنس کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
فائل فوٹوحب: ایف سی اور انٹیلی جنس اداروں نے حب سے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، ایف سی نے دوسری کارروائی دشت میں کی جہاں کمؤانڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حب سے کالعدم تنظیم کے 2دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب ایف سی اورانٹیلی جنس اداروں نے دشت کےعلاقے کلی زرین میں کارروائی کی جہاں کمپاؤنڈ پرچھاپےکےدوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا۔
برآمد شدہ اسلحہ میں 50 کلوگرام بارود،8 ہینڈ گرنیڈ،ایس ایم جیز،4 پسٹلز،350 ڈیٹونیٹرز،بال بیرنگز اور بیٹریزسمیت دیگر تخریب کاری کا سامان شامل ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔