ایل او سی ، پاکستانی فوج نے بھارتی ڈرون مارگرایا

اپ ڈیٹ 19 نومبر 2016 03:10pm
File Photo File Photo

راولپنڈی : پاکستانی فوج نے چابکد ستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی پر بھارتی ڈرون مار گرایا ہے۔  پہلے بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر کے دو بچوں کو شہید کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے، ڈرون طیارے  مبینہ طور پر جاسوسی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔  بھارتی ڈرون پاکستانی حدود میں ساٹھ میٹر تک اندر داخل ہوگیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی فوج نے  کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں مزید  دو بچے شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید بچوں کی تعداد  چار ہوگئی، تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا ہے ۔