بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے کیل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ
پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا - فائل فوٹومظفرآباد:بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی ،پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق،بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کے کیل سیکٹر پر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق،پاک فوج نےبھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے بھمبر،چکھوٹھی اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں 3بہن بھائیوں سمیت 4بچے شہید ہوگئے تھے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔