جھنگ:گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا،6افراد جھلس گئے

اپ ڈیٹ 20 نومبر 2016 10:27am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

جھنگ :جھنگ کے نواحی علاقے میں ایک گھر میں گیس سلنڈرکے دھماکے میں 5خواتین سمیت 6افراد جھلس گئے۔

جھنگ سرگودھا روڈ پر واقع کریاں والا میں وارث نامی شخص کے گھر کے گیس سلنڈرپھٹنے سے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جس سے کمرے میں سوئے 6افراد جھلس گئے،جھلسنے والوں میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جھلسنے والوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جھنگ منتقل کردیا گیا ہے۔