فوج کی کمان سینئرجنرل کودی جانی چاہیے، خورشید شاہ
فائل فوٹواپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فوج کی کمان سینئر جنرل کو دی جانی چاہیے،پسند نا پسند سے ماضی میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے،وہ جنرل راحیل کو ان کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
لاہور میں جہانگیر بدر مرحوم کی رہائش گاہ پر اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے مشکل فیصلے کئے،ان کی قیادت میں فوج کی قربانیوں سے دہشت گردوں کو دکھیل دیا گیا ہے،مستقبل میں بھی اس تسلسل کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ دوبارہ کوئی تقصان نہ ہو۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی اور ادارے پر اعتبار کرنے کی بجائے،پاناما لیکس کا معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرنا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہ کرنے کی بجائے معاشی انقلاب کی تحریک چلائیں گے،پاناما لیکس پر قطری شہزادے کے خط کے بعد فیصلہ آ چکا ہے،اگر اب بھی کوئی یقین نہ کرئے تو اناللہ و انا الیہ راجعون پڑھتے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔