آرمی چیف نے 10خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

شائع 22 نومبر 2016 10:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق، ان تمام دہشتگردوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔ یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل سمیت آرمی کے افسران وجوانوں کےقتل اس کے علاوہ  پاک فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں میں ملوث تھے۔

 دہشتگردوں نے کیپٹن جنید، کیپٹن نجم ریاض، نائیک شاہد اورلانس نائیک شکیل کو ذبح کیا تھا ، دہشتگرد تعلیمی اداروں، مواصلاتی نظام کے تباہی میں بھی ملوث تھے۔

 دہشتگردوں سے آتش گیراسلحہ اوردھماکا خیزمواد قبضے میں لیا گیاتھا۔

 سزائے موت پانے والوں میں حنیفہ، تیرہ گل، محمد ولی، خیستہ محمد، علی رحمان،فضل علی، محمد علی ،ناصرعلی، خیال جان، پایوجان شامل ہیں ۔

                 سزائے موت پانے والے 6 دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اورچارکا کالعدم لشکراسلام سے ہے۔