کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،12ملزمان گرفتار
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیم کے 4دہشت گردوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پریڈی پولیس نے صدر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔دہشت گرد وں کی شناخت عبدالبشیر،عبدالرحمان اور کمال الدین کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ایس پی صدر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کر رکھی ہے۔
ادھر لیاری آگرہ تاج میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب قائد آباد پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی،گرفتار ملزمان میں سلیمان،رحیم الدین اور محمد جنید شامل ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے گرفتار ملزمان لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ادھرسولجر بازاراور نیو کراچی میں کاروائی کے دوران2 ملزمان پکڑے گئے ،ملزمان بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔