وادی نیلم میں بھارتی فوج کا مسافر وین پر حملہ،10 افراد شہید

شائع 23 نومبر 2016 10:31am
بھارتی فوج نے ایل اوسی پرایک بارپھرمقامی آبادی کونشانہ بنانا شروع کردیا - فائل فوٹو بھارتی فوج نے ایل اوسی پرایک بارپھرمقامی آبادی کونشانہ بنانا شروع کردیا - فائل فوٹو

کوٹلی:جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایل اوسی پرایک بارپھرمقامی آبادی کونشانہ بنانا شروع کردیا ،وادی نیلم میں مسافروین پر حملے میں 10افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آرنے بھی 7افراد کی شہادت کی تصدیق کردی،پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی میں بھارتی فوجی چوکیوں پرجانی نقصان کی اطلاعات ہیں ۔

بھارتی بزدلانہ کارروائیاں آج بھی جاری ہیں ،جنگی جنون میں مبتلا دشمن دیہات اورایل اوسی کے قریبی شاہراہوں کوبھی نشانہ بنانے لگ گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ،بھارتی فوج نے مسافروین پرمارٹرشیلنگ کی جس کے نتیجے میں 7افراد شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔

حملے کے بعد شہیداء اورزخمیوں کومنتقل کرنے والوں مقامی افراد اور امدادی کارکنوں پربھی بھارتی فوج نے فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

ذرائع کے مطابق ،شاردہ سے مظفرآباد آنے والی وین میں بچوں اورخواتین مسافر بھی سوارتھے ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال متنقل کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ،کنٹرول لائن کے علاقہ شاہ کوٹ، جورا، بٹل، کیریلہ، باغ ، تتہ پانی اورباگسر سیکٹرزمیں بھی بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا،بھارتی فوج کی گولہ باری اورفائرنگ سے مقامی آبادی گھروں میں محصوراورتعلیمی ادارے بند ہیں۔

پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے رہی ہے ، بھارتی فوجی چوکیوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کی کئی چوکیاں تباہ اوربھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں،پاک فوج نے بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی ایک چوکی بھی تباہ کردی۔

http://www.dailymotion.com/video/x5362c0