وزیراعظم ڈان لیکس سے نہیں بچ سکیں گے،شیخ رشید

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2016 10:23am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم ڈان لیکس سے نہیں بچ سکیں گے۔

شیخ رشید نےلاہورمیں پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدرکی رہائش گاہ پر اہلخانہ سے تعزیت کی، اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سمندر کی تہہ میں مگر مچھ موجود ہیں،حکومت کو سب سے زیادہ نقصان ایاز صادق  نے پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ڈان لیکس سے نہیں بچ سکیں گے،ایل این جی معاہدے کی دستاویزات قوم کو دکھائی جائیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہناتھا کہ پوری قوم جنرل راحیل شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے گی ،جنرل راحیل شریف نے پاکستان میں بھارتی ایجنٹوں کا خاتمہ کیا،جس کے باعث بھارت نے سرحدوں پر حملہ شروع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج دشمن کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔