کراچی میں قومی معیشت بحال ہوئی ہے، راحیل شریف
File Photoکراچی :پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں قومی معیشت بحال ہوئی ہے۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اپنے الوداعی دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے ان کا استقبال کیا ہے۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے کورہیڈکوارٹرز کراچی میں خطاب کیا۔ خطاب میں راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں زندگی بحال ہونے سے قومی معیشت میں بہتری آئی ہے۔
سپہ سالار کی جانب سے مختلف شہروں کے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری ہے اور پہلے وہ بلوچستان کا بھی دورہ کرچکے ہیں جہاں انہوں نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ عوام نے دہشت گردی کو مسترد کردیا ہے۔
http://www.dailymotion.com/video/x537nnf












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔