افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈلائن میں توسیع
File Photoاسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اجلاس میں افغان مہاجرین کوواپس جانے کی مہلت میں دسمبر دوہزار سترہ تک توسیع دے دی۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں اوردہشت گردی سے کوئٹہ اورپشاورمیں شہید اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، بعدازاں کابینہ فیصلوں پرمیڈیا کو بریفنگ میں وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پارلیمنٹرینزکی تنخواہوں میں چودہ سال بعد اضافہ کیا گیا ہے۔
کابینہ فیصلے کے مطابق چیرمین سینیٹ اوراسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ انیس ہزار سے بڑھ کر دو لاکھ پانچ ہزار، انکے ڈپٹیزکی تنخواہ ایک لاکھ دس ہزارسے بڑھ کر ایک لاکھ پچاسی ہزار، وفاقی وزارء کی ایک لاکھ چودہ ہزارسے بڑھ کردولاکھ روپے اور وزیرمملکت کی تنخواہ ایک لاکھ چھ ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ اسی ہزارروپے ہوجائے گی ۔ پارلیمنٹرینز کی بنیادی تنخواہ ساڑھے چوالیس ہزارماہانہ سے بڑھ کرڈیڑھ لاکھ روپے کردی گئی ہے ۔
وزیرمملکت نے بتایاکہ کابینہ نے بھارت سے بعض اداویات منگوانے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغان ماہجرین کو دسمبر دوہزار سترہ تک رہنے کی اجازت ہوگی تاہم اس کے بعد انہیں لازمی واپس جانا ہوگا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔